پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کا پارلیمان میں قدم، پی بی2 کوئٹہ سے سید محمد رضا کامیاب ہوگئے

mpa razaمجلس وحدت مسلمین تین ماہ کے مختصر عرصے میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرکے پارلیمان میں قدم میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اپنے آپ کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر ثابت کر دیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان کے حلقہ پی بی2 کوئٹہ سے امیدوار سید محمد رضا رضوی صوبائی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار نے 7320 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ 5769 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر مسلم لیگ نون کی سحر گل خلجی رہیں، جنہوں نے 3400 ووٹ حاصل کئے۔ سید محمد رضا کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس وقت علمدار روڈ پر خوشی کا سماں ہے۔ ہر طرف لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button