پاکستان

علامہ صادق رضا تقوی کی علامہ عباس کمیلی سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

kumaili sadiqمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال بالخصوص عام انتخابات کے حوالے سے ملت جعفریہ میں پائے جانے والے جوش و خروش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل نے علامہ عباس کمیلی کو 21 اپریل کو نشتر پارک میں منعقد کی جانے والی ’’لبیک یاحسین (ع) کانفرنس‘‘ کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button