پاکستان

پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین دو نشستوں پر انتخابی اتحادہوگیا

ppp sspپی پی امیدوار قطب شاہ کا سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کےسرغنہ احمد لدھیانوی کیساتھ ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ ہمارے مقامی سطح پر ہونے والے اتحاد کا نتائج پر نمایاں اثر پڑے گا۔
شیعت نیوز کے نمائندےکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مابین دو نشستوں پر انتخابی اتحاد ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 94 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار پیر سید قطب علی شاہ اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے مابین کمالیہ میں ملاقات ہوئی۔ جس میں طے پایا کہ کالعدم سپاہ صحابہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 94 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قطب علی شاہ کی مکمل حمایت کرے گی، جبکہ قطب شاہ نے احمد لدھیانوی کو جھنگ سے الیکشن میں حصہ لینے پر مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد قطب علی شاہ اور احمد لدھیانوی نے میڈیا کے نمائندوں کیساتھ مشترکہ طور پر بات چیت کی اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ اس اتحاد پر کسی کو پریشان نہیں ہونی چاہیئے، ہم قطب شاہ کی مکمل حمایت کریں گے، جبکہ قطب شاہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ہمارے مقامی سطح پر ہونے والے اتحاد کا نتائج پر نمایاں اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی ایک طرف کالعدم سپاہ صحابہ سے انتخابی اتحاد کر رہی ہے اور دوسری جانب اسلامی تحریک پاکستان/شیعہ علماء کونسل  کے ساتھ بھی مذکرات جاری رکھے ہوئَے ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button