پاکستان

مچھ : لشکر جھنگوی کی فائرنگ شیعہ کنٹریکٹر شہید

khadim hussain shaheedشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے مضافاتی ضلع مچھ میں امریکی و سعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے غلام علی ولد علی جان شہید ہو گئے ہیں ۔شہید غلام علی کا جسد خاکی مچھ سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مچھ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ شہید ہونے والے غلا علی کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا ،مچھ میں سول کنٹریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض منصبی انجام دینے والے شہید غلام علی کا جسد خاکی ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں آج ہزارہ ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گئی جب کے شہید کی تدفین قبرستان شہداء بہشت زینب س میں عمل میں لائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ ، مستونگ ، خصدار ، مچھ وغیرہ میں تسلسل کے ساتھ شیعہ مکتب کے پیروکاروں کا قتل عام جاری ہے ، جبکہ حکومت اور پاک فوج ان ملک دشمن قوتوں کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی سے گریزاں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button