حیدر عباس بخاری اور باقر عباس کی شہادت پر اظہار تعزیت

08 اپریل, 2013 09:38

suc flaqاسلامی تحریک پاکستان کے سینئیر نائب صدر اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ (گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان) اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز سیالکوٹ میں ممتاز کاروباری شخصیت حیدر عباس بخاری اور تونسہ شریف ڈیرہ غازی میں باقر عباس کلاچی کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقفے وقفے سے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا اور عوام یہ سوچنے سمجھنے پر مجبور ہیں کہ عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی اور اولین ذمہ داری ہے، مگر نہ تو ماضی کی حکومتوں میں اور نہ ہی اس وقت عوام کو دہشت گردوں اور قاتلوں سے تحفظ دلایا جاسکا ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے یہ بات زور دے کر کہی یہ بات زباں زد عام ہے کہ امن و امان کے ذمہ دار ادارے اور انتظامیہ دہشت گردوں اور قاتلوں سے عوام کو جانی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ دہشت گردوں کے نیٹ ورک، ا نکی تربیت گاہوں، ان کے مراکز اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے ماضی اور موجودہ سانحات کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے کیوں نہیں لایا جاسکا؟ ان رہنماؤں نے شہید حیدر عباس بخاری اور باقر عباس کلاچی کے پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے ان کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

6:01 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔