پاکستان

مجلس و حدت اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان ضابطہ اخلاق طے ہونے کہ بعد ، بڑے شیعہ سنی سیاسی اتحادکی تشکیل متوقع

ummat wahida  شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان ضابطہ اخلاق طے ہونے کے بعد اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ آئندہ چند روز میں بڑی سطح پر ایک شیعہ سنی سیاسی اتحاد معروضِ وجود میں آنے والا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک پر مشتمل ایک بڑا سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے اور عنقریب اس حوالے سے مرکزی قائدین ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں، جس میں باقاعدہ اس اتحاد کا اعلان کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سطح پر مرکزی قائدین کی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، تاہم کچھ دنوں میں باقاعدہ اس کا اعلان کیا جائیگا، جس کے بعد قائدین ایک دوسرے کے جلسوں میں خطاب کریں گے اور قوم کو یکجا کریں گے۔ واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان ایک ضابطہ اخلاق طے پاچکا ہے، تاہم اس پر دونوں تنظیموں کے سربراہان کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس ضابطہ اخلاق کی تیاری کے سلسلے میں علامہ شیخ محسن نجفی، علامہ حافظ ریاض نجفی اور علامہ شیخ شفاء نجفی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق میں طے ہوا ہے کہ دونوں تنظیمیں قومی ایشوز پر متفقہ موقف اختیار کریں گی، دونوں تنظیمیں کسی بھی سطح پر ایک دوسرے کی مخالفت نہیں کریں گی۔آئندہ الیکشن میں مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔دونوں جماعتیں اپنی اپنی محافل اور پروگراموں میں شخصیات اور علمائے کرام کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے سندھ جلسے کے بعد ضابطہ اخلاق پر دستخط کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملاقات بھی ہو چکی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button