پاکستان

سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر عالم شیر محسود گرفتار

karachi mapشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں نے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث 4مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعوہ کیا ہے ۔کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر عالم شیر محسود کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا، عباس ٹاؤن سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے، رینجرز نے ایک کارروائی میں ٹارگٹ کلر بلال عرف ٹینشن کو گرفتا رکرلیا۔پولیس کے مطابق آج صبح سپر ہائی وے پر نادرن بائی پاس کے نذدیک افغان بستی میں چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2 خطرناک دہشت گرد منصور اور انعام گرفتار کئے گئے ۔ ملزمان کی نشاندہی پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں چھاپا مارا گیا۔چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کراچی کے امیر عالم شیر محسود کو گرفتار کیا گیا ، ملزم کراچی میں عباس ٹاؤن سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح گرفتار کئے گئے ملزم منصور نے بارود سے بھری پک اپ عباس ٹاؤن میں کھڑی کی۔ واضح رہے کہ عباس ٹاؤن دھماکے میں تقریباً50 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب رینجرز نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر بلال عرف ٹینشن کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کی جہاں ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم بلال عرف ٹینشن کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بدنام زمانہ بھالو کا قریبی ساتھی اور گروپ کا اہم رکن ہے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہا آئی جی پولیس نے دعوہ کیا ہے سپر ہائی وے پر خفیہ اداروں کی کاروائی میں 4دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جن کی گرفتاری ابھی ظاہر نہیں کی جاسکتی ۔ سانحہ عباس ٹاؤن میں خطرناک آتشگیر بارودی مواد بم دھماکے میں استعمال کیا گیا تھا ۔اور جائے وقوعہ سے چند قدم کے فاصلے پر اہلیان عباس ٹاؤن نے ایک مشتبہ دہشت گرد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر رینجرز کے حوالے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button