پاکستان

بم دھماکوں میں استعمال ہونیوالے بچوں کا گروہ گرفتار کر لیا،سی سی پی او کوئٹہ

terrorist childrens  (شیعت نیوز مانٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں کاروائی کے دوران پولیس نے بم دھماکوں میں استعمال کئے جانے والے بچوں کا ایک گروہ گرفتار کرلیاگیا جبکہ ٹارگٹٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے11افرادکو بھی گرفتار کرلیاگیا۔اس بات کا انکشاف کوئٹہ میں کپٹل سٹی پولیس افسر میر زبیر محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے لئے استعمال کئے جانے والے گرفتار بچوں کی عمریں دس سے سولہ سال تک ہیں جن کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے، سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ دوران تفتیش بچوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شرپسند عناصر بم اور دھماکا خیز مواد پر ہجوم مقامات پر رکھا جاتا تھا اور انہیں اس کام کے دو سے پانچ ہزار روپے تک رقم دی جاتی تھی، گرفتار بچوں نے ایک درجن سے زائد واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیاہے، سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا تھا کہ گرفتار بچے اپنے کئے پر پشیمان ہیں، اس موقع پران کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے11افرادکو گرفتار کرلیاگیا،جن سے تفتیش جاری ہے، اس موقع پر ان ہوں نے بتایا کہ مغوی رکن صوبائی اسمبلی سلطان ترین کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے گذشتہ روز قتل کے واقعہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پولیس خدشہ ظاہر کر رہی ہے کہ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں یہ بچے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button