پاکستان

کراچی : کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ایک مومن شہید

shaheed ejaz  شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی میں شیعوں کی مقتل گاہ ضلع وسطی میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (سپاہ یزید )کی فائرنگ سے جعفریہ کالونی گلبہار کے رہا ئشی سید اعجاز حسین جعفری شہید ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج الصبح ہمدردر یونیوورسٹی ناظم آباد عید گاہ کے نذدیک دفتر جاتے ہو ئے سید اعجاز حسین جعفری پر سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔اعجاز جعفری کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ شہید اعجاز حسین جعفری کی میّت عباسی شہید اسپتال سے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی کے سرد خانے میں منتقل کر دی گئی ہے ۔ شہید اعجاز جعفری کی نماز جنازہ شام ۵ بجے امام بارگاہ جعفریہ گلبہار میں ادا کی جائے گی جبکے تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ واضح رہے کہ رو زنامہ امّت کراچی نے گذشہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ کے بد نام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کااحوال بیان کرتے ہوئے رپورٹ شائع کی تھی کہ اورنگزیب فاروقی نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیمطالبہ کیا تھا کہ ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، رضویہ ، گلبہار سمیت ضلع وسطی میں فعال شیعہ نوجوانوں کو پارٹی سے فارغ کیا جائے ۔ زرائع کے مطابق اعجاز حسین جعفری کی شہادت بھی اسی مطالبے کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button