پاکستان

کراچی :سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں زخمی ایک مومنہ فاطمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں

shadat شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کی زخمی ایک مومنہ فاطمہ بی بی دورانِ علاج جام شہا دت نوش کر گئیں ۔ شہیدہ کی میّت بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک خودکش بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 37خواتین و حضرات کو کراچی کے مختلف نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا ۔ جن میں آغا خان ہسپتال ، لیا قت نیشنل ہسپتال اور فاطمیہ ہسپتال شامل ہیں ۔ کوئٹہ سے کراچی منتقل ہونے والے زخمیوں میں ایک فاطمہ بی بی بھی تھیں ۔ جو کہ آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ 16دن مستقل زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کہ بعد فاطمہ بی بی گذشتہ روز جام شہادت نوش کر گئیں ۔ شہیدہ فاطمہ بی بی کی میّت کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، جہاں آج صبح ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں امام بارگاہ پنجتن میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی، جبکے تدفین قبرستان شہداء بہشت زینب میں انجام پائی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک زخمی خاتون گل افشاں اور عبدالرشید پہلے ہی کراچی میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں ۔ اب تک شہدائے ہزارہ ٹاؤن کی مجموعی تعداد 116ہو چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button