پاکستان

کراچی: شیعہ نسل کشی! د وشیعہ مومن شہید

shiitenews shuhadaکراچی کے علاقے منگھو پیرکے رہائشی 24 سالہ علی دات اور 40 سالہ ڈاکٹر ہادی افضل کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے دو مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
شیعت نیو زکے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نارتھ کراچی میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے 24 سالہ علی دات کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن سے گھر جارہے تھے۔
جبکہ ڈاکٹرہادی افضل کو منگھو پیر کے قریب واقع کمال کلینک پر ڈاکٹر ہادی افضل ولد سجاد حسین کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔
شیعہ تنظیموں نے ہفتہ کے روز دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والی 5 شہادتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرپرست سیاسی عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے اور شہر کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلوائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button