پاکستان

کوئٹہ :مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ :مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیامجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے حکومتی وفد اور گورنر بلوچستان کے ساتھ ہونےو الے مذاکرات میں مطالبات کی منظوری کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کوختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
حکومتی ٹیم اور شیعہ عمائدین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ،رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن،صغری امام،مولا داد چانڈیو،گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی اور دیگر موجود تھے جبکہ شیعہ عمائدین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،کوئٹہ یکجہتی کونسل کے سردار سعادت علی ہزارہ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ساجد نقوی اور دیگر موجود تھے۔
مذاکرات کے دوران شیعہ عمائدین کاکہنا تھا کہ سانحہ علمدارروڈ اور سانحہ کرانی روڈ بم دھماکوں میںملوث کالعدم دہشت گرد تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر حکومتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ آپریشن میں فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں اور کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔
شیعہ عمائدین اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کے سردار سعادت علی ہزارہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کر دئیے جائیں گے جبکہ شہداء کے جنازوں کی تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علامہ امین شہیدی نے ان تمام عمائدین اور علماء کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے مذاکرات میںحصہ لیا۔ان کاکہنا تھا کہ ایک چھ رکنی کمیٹی جس میں تین شیعہ رہنما اور تین حکومتی اراکین شامل ہوں گے ،وہ تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کریں گے اور مطالبات کو منظور کریں گے۔
حکومتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ حکومت نے گذشتہ سانحات سے سبق سیکھا ہے اور اب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہزارہ شیعہ مسلمانوںکو تمام تر سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر کائرہ کاکہنا تھا کہ حکومت نے کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیاہے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ آپریشن میں پاک فوج کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔
علامہ امین شہیدی کاکہنا تھا کہ اگر ہم ملک سے کالعدم دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کرنے میںکامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ہمارےشہداء کے خون کی تاثیر ہے اور شہداء کے خون کی برکتیں ہیں اور فتح کا سہرا شہداء کے سر جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button