پاکستان

ملت جعفریہ کے مطالبات قانونی ہیں،فی الفور تسلیم کئے جائیں۔علامہ طالب جوہری

ملت جعفریہ کے مطالبات قانونی ہیں،فی الفور تسلیم کئے جائیں۔علامہ طالب جوہریمعروف عالم دین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملت جعفریہ کا قانونی حق ہے اور ملت جعفریہ کے مطالبات قانونی ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ طالب جوہری نے منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دیگر رہنمائوں میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جسٹس وجیہ الدین،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی اور دیگر موجود تھے۔

علامہ طالب جوہری کاکہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا جمہوری حکومتوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے لیکن پاکستان میں جمہوری حکومت عوام کے جان و مال کےتحفظ  میں  ناکام ہو چکی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دن دیہاڑے کوئٹہ میں ایک سو دس شیعہ مسلمانوں کو بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا لیکن حکومت تاحال بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

علامہ طالب جوہری نے غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوم انسانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج میں شامل ہو ں اور کوئٹہ کے شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button