پاکستان

سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک گیر احتجاجی دھرنا و مظاہرے

mwm protestکوئٹہ میں کرانی روڈمیں رونما ہونے والے واقعے کیخلاف شعیہ خواتین نے ہزارہ ٹاوٴن میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔ کوئٹہ سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کل کے دلخراش سانحہ کیخلاف شعیہ خواتین کی ایک بڑی احتجاجی ریلی ولی عصر امام بارگاہ سے شر و ع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی قبرستان کے قریب احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کیخلا ف شدید نعرے بازی کی بلوچستان شیعہ کا نفر نس کے رنما داود آغا نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پر امن رہنے کی ہدایت کی ۔ادھر کوئٹہ میں بم دھماکے کے خلاف کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے تحت پریس کلب سے فوارہ چوک صدر تک احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ میں بم دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں تعداد میں بچے اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے کراچی پریس پر احتجاج کیا اور پھر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پیدل گورنر ہاوٴس کی جانب روانہ ہوئے تاہم پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے گورنر ہاوٴس جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگاکر انہیں بند کردیا گیا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں نے شرکاء سے وہیں خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور اس سانحہ میں وہی لوگ ملوث ہیں جو بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات درج تھے کہ کوئٹہ کو فوج کے سپرد کیا جائے، ملک بھر میں شیعوں کے قتل عام کو روکا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، چاہے وہ کسی بھی مسلمان کے قتل میں ملوث ہوں۔ دریں اثناء سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے شیعہ علماکونسل نے کل ہڑتال کااعلان کیا ہے،راہنما شیعہ علما کونسل ناظرعباس تقوی کے مطابق لواحقین کے مطالبات نہ مانے گئے تونمائش چورنگی پردھرنادیں گے۔ جبکہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بار کونسل نے 3دن تک روزانہ ایک گھنٹے سوگ و ہڑتال کااعلان کیا ہے،پاکستان بارکونسل کی اپیل پرکراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی کل عدالتی بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔اسی طرح پنجاب بار کونسل نے بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، بلوچستان بارایسوسی ایشن نے بھی کل صوبے بھرمیں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button