پاکستان

کراچی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ استاد قمر رضا شہید

shiitenews shaheed qamer raشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار بازار میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید قمر رضا نقوی شہید ہوگئے ۔تکفیری دہشتگردوں نے سید قمر رضا ولد سید محمد نقوی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ گلبہار بازار سے جارہے تھے کے گھات لگائے دہشتگردوں لیاقت چوک مسجد باب السلام کے سامنے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں25 سالہ شیعہ استاد قمر رضا شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔سید قمر رضا نقوی گلبہار میں نجی اسکول کے استاد تھے شہید قمر رضا کی میت کو امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ لائی جائے گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button