پاکستان

ملت جعفریہ کے مختلف دھڑے ایک پلیٹ فارم پر آئیں تو کامیابی ممکن ہے، علامہ عباس کمیلی

kumailiجعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی نمائندہ مختلف تنظیمیں آئندہ انتخابات میں کسی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تو خاطر خواہ کامیابی  حاصل ہوسکتی ہے۔ علامہ عباس کمیلی نے  خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ ملت جعفریہ کے مختلف دھڑے الگ الگ رول پلے کرنے کی بجائے انتخابات اور سیاست کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر آئیں تو پھر بہت کچھ ہوسکتا ہے، لیکن اگر ایک کا رخ مشرق کی جانب اور ایک کا رخ مغرب کی جانب ہوگا تو پھر کامیابی حاصل کرنا بڑا مشکل ہوگا، کیونکہ اس طرح سے سیاسی پارٹیز آپ کو کوئی اہمیت نہیں دیں گی۔ اگر اہمیت دیں گی بھی تو اپنی مرضی کا آدمی لائیں گی جو ان کے اشاروں پر عمل کرے۔ آزاد آدمی جو اپنے قومی مفادات کی نگرانی کرے اور قومی آواز کو بلند کرے، اس کا آنا تو ناممکن ہے۔ مختلف پارٹیوں سے بیس پچیس لوگ اسمبلیوں میں پہنچ سکتے ہیں، لیکن وہ شیعیت کے نمائندے نہیں ہوں گے، وہ اپنی پارٹی کے تابع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button