پاکستان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

imam askari asشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق 8ربیع الاول کوسلسلۂ امامت کے گیارہویں تاجدارحضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کایوم شہادت مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔لاکھوں کی تعداد میں زائرین وعزادار آپ (ع)کے جائے مدفن سامراہ میں موجود ہیں۔ دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی یوم شہادت حضرت امام حسن العسکری (ع)کی مناسبت سے خصوصی جلوس عزاء و مجالس منعقد کی جارہی ہیں ۔خطباء اور ذاکرین امامِ عالی مقام کے فضائل و مصائب بیان فرما رہے ہیں ۔شہر کراچی میں شہادت حضرت امام حسن العسکری (ع)کی مناسبت سے چپ تازیہ کامرکزی جلوس قصرِ مصیّب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہو گا جو کہ رات گئے امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔اس جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزادار شرکت کر تے ہیں ۔
واضح رہے کہ حضرت امام حسن عسکری (ع)دسویں امام حضرت امام علی نقی (ع)کے فرزند ارجمند ہیں ۔آپکی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حدیثہ خاتون ہے۔ عباسی سلطنت کے خلیفہ معتمد عباسی نے سامراہ میں آپ (ع) کوپابندِ قید سلاسل رکھا ۔دورانِ اسیری معتمد عباسی نے 260ھ میں امام حسن عسکری (ع)کو زہرقاتل کے ذریعے شہید کروایا ۔ بغداد کے پل پر آپ (ع)کا جنازہ تین دن تک بے گورو کفن پڑا رہا ۔ظالم خلیفہ کے خوف کے باعث کوئی شخص امام(ع)کے جنازے کے قریب نہ آیا ۔حضرت امام حسن العسکری (ع)کی شہادت کے بعد حضرت صاحب العصر عج جو کہ آپ (ع) کے فرزند معصوم ہیں کو بحکم پروردگار مسندِ امامت نصیب ہوئی۔شہادت امام حسن عسکری (ع)اور اعلان ولایت کے وقت امام مہدی عج کی عمر 5برس تھی اور امام مہدی عج بارہویں اورآخری امام قرار پائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button