پاکستان

پشاور :کالعدم سپاہ صحابہ کی کار پر فائرنگ، سیشن جج سید احتشام علی زخمی

shia target logoشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیبرپختونخواہ کے صدرمقام پشاور کے علاقے حیات آباد میں امریکی و سعودی نواز کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے مسلّح کارندوں نے فائرنگ کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی ولد سید ابن علی کو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے سید احتشام علی کواس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب جو اپنی کار میں سیشن کورٹ سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ حیات آباد میں گھات لگائے مسلّح دہشت گردوں نے انکی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ سیداحتشام علی کو شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں شیعہ عمائدین و معززین کی ٹارگٹ کلنگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ ہی پاراچنار کی معروف سیاسی و ہر دل عزیز شخصیت ڈاکٹرسید ریاض حسین شاہ کو بھی پشاور میں ٹارکٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید کیا گیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button