پاکستان
کراچی:2 دنوں میں چوتھی شہادت،دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقبول نامی مومن شہید
نمائندے سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے سولجر بازار جماعت خانے کے پاس کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقبول نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے مقبول کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی مراحل کا کام جاری ہے۔ شہید مقبول گلبہار کے رہائشی تھے اور ملت تشیعُ کے حوالے سے کافی فعال کردار ادا کررہے تھے۔
واضع رہے کہ گزشتہ 2 دنوں میں کراچی شہر میں 4 شیعہ مسلمان کالعدم سپاہ صحابہ کی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے اصغر علی ولد امیر الحسن اور حسنین شاہ ولد شوکت شاہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر شہید کردیا تھا۔ اور آج صبح ابن حسن نامی مومن کو دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کیا گیا ہے۔