پاکستان

سانحہ مستونگ کے سولہ شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ راولپنڈی کے آئی جے پی روڈ پرعلامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا

raja nasir namaz e janazaشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق تیس دسمبر کو مستونگ کے علاقے میں شہید ہونے والے انیس میں سے سولہ زائرین کی اجتماعی نماز جنازہ راولپنڈی کے آئی جے پی روڈ پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ اشفاق حسین وحیدی بھی اور دیگر علماء سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جب شہداء کے جسد خاکی نماز جنازہ کیلئے لائے گئے فضاء میں لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ سولہ جنازوں میں سے گیارہ کا تعلق پنجاب اور پانچ کا تعلق سندھ ہے۔ اس کے علاوہ دو خواتین زائرین کی نمازہ جنازہ علامہ شفاء نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button