پاکستان

سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ: کراچی میں 30گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری،شہر بھر میں 20سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے

quetta dharna nightسانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں شہیدہونے والے 86سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لواحقین اور کوئٹہ کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں جمعہ کے روز شروع ہونے والے احتجاجی دھرنے کو 30گھنٹے بیت چکے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں جمعرات کے روز ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے والے 86سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ملت جعفریہ پاکستان کے مطالبات کی منظوری کے لئے کراچی میں احتجاجی دھرنے کو 30گھنٹوں سے زائد ہو چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں 20سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں جہاں ہزاروں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شہر بھر کی سڑکوں کو آمد ورفت کے لئے معطل کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز نمائش چورنگی اور ملیر سے شروع ہونے والی احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ تیزی سے پھیلتا ہوا شہر بھر میں پھیل گیاہے جبکہ 20سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔
کراچی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے نمائشن چورنگی،ملیر،بلاول ہاؤس کا گھراؤ سمیت ناظم آباد،رضویہ،نیو رضویہ،سوک سینٹر،شاہراہ فیصل،اسٹار گیٹ،ڈرگ روڈ،بلوچ کالونی،گلستان جوہر،نیپا،گلشن اقبال،کورنگی،لانڈھی،عائشہ منزل سمیت اورنگی ٹاؤن اور دیگر مقامات پر جاری ہیں۔
احتجاجی دھرنو ں میں شریک ہزاروں افراد شریک ہیں جن میں معصوم بچے،خواتین،نوجوان اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔احتجاجی دھرنوں میں شریک عزاداران امام حسین علیہ السلام کا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور کوئٹہ شہر کو پاک فوج کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بر طرف کر کے گورنرراج نافذ کیا جائے۔دوسری صورت میں احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔
یہ بات یاد رہے کہ کوئٹہ میں 90گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ احتجاجی دھرنے میں 86شہداء کے تشیع جنازے بھی رکھے ہوئے ہیں جنہیں مطالبات کی منظوری کے بعد تدفین کے لئے لے جایا جائے گا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور نقہ انجماد سے انتہائی کم ہونے کے باوجود عزاداران امام حسین علیہ السلام اپنے اہل وعیال اور معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنے کو ختم نہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button