پاکستان

کراچی : ماہر تعلیم انجینئر سید علی حیدر کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید

shaheed ali haiderشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق نارتھ کراچی الیون اے کے علاقے میں لال قلعہ گرامر اسکول کے مالک معروف علمی شخصیت انجینئر سیدعلی حیدر امریکی سعودی ملازم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید۔

تفصیلات کے مطابق سید علی حیدر ولد محمد علی کو دہشتگردوں نے اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح اپنے گھر سے لال قلعہ گرامر اسکول انچولی سوسائٹی جارہے تھے۔ گھات لگائے کالعدم سپاہ صحابہ کے مسّلح دہشتگردوں نے انجینئر سید علی حیدر کی کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔جس سے آپ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ شہید کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سید علی حیدر لال قلعہ گرامر اسکول کے نام سے ایک اسکول سسٹم چلا رہے تھے ۔ سماجی حلقوں میں بھی شہید علی حیدر کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں کے رہنماؤں نے معروف علمی شخصیت انجینئر سیدعلی حیدرکی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حکومت سے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button