"اجتماع امت رسولﷺ ” کی دعوتی مہم کا آغاز کر دیا گیا
تحریک بیداری امت مصطفی کی مرکزی کمیٹی نے 3فروری 2013ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے پروگرام کی بھرپور دعوتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی کمیٹی کے اراکین چکوال، جہلم اور میرپور کا دورہ کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ چہلم شہدا راولپنڈی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے "اجتماع امت رسولﷺ ” کو مورخہ 3 فروری 2013ء کو منعقد کیا جائے گا۔
تحریک بیداری امت مصطفی کی مرکزی کمیٹی نے لیاقت باغ میں منعقد ہونے والے ” اجتماع امت رسولﷺ ” میں پنجاب بھر سے عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس اجتماع میں پاکستان بھر سے مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، شخصیات و نعت خواں شرکت کریں گے، اور اس اجتماع میں عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا