پاکستان

کراچی :کالعدم تکفیری گروہ (سپاہ صحابہ )کی دہشتگردی جاری 24گھنٹے میں 5مومنین شہید

shiitenews shaheedشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں امریکی و سعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ شہیدہوگئے۔
دہشت گردی کا یہ ہولناک واقعہ چشتی نگر میں پیش آیا ۔ امریکی و سعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دومومنین شاہد حسین ا ورندیم اختر موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ دونوں شہداء کی میتیں جائے وقوعہ سے فوراً عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
آخری اطلاعات کے مطابق کل ناظم آبادنمبر 2میں امریکی و سعودی نواز کالعدم گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو مومنین شہید قمر اور حسنین (سگے بھائی )کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کر دی گئی جبکے تدفین وادی حسین قبرستان میں عمل میں آئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button