پاکستان

کراچی امریکی سعودی نواز دہشتگردوں کی 2 سگے بھائیوں پر فائرنگ، اطہر شاہ شہید جبکہ مظاہر شاہ زخمی

shahdat saadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے مرغی خانہ پل کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 38 سالہ اطہر شاہ شہید، جبکہ 34 سالہ مظاہر شاہ زخمی ہوگئے ۔ شہید ہونے والے اطہر شاہ اور زخمی مظاہر شاہ سگے بھائی ہیں ۔شہید اطہرشاہ اور عزیر شاہ امام بارگاہ شہیدان کربلا فیوچر کالونی کے متولی تھے ۔جبکہ اس سے قبل ان کے والد صادق شاہ اور ان کے بڑے بھائی عابد شاہ جو امام بارگاہ شہیدان کربلا کے متولی تھے ان کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شہید کرچکے ہیں ۔ شہید ۔۔کی میت کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گئی۔ جبکہ مظاہرشاہ کا آغا خان ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ مومنین سے دُعائے صحت کی اپیل ہے۔
واضح رہے کے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی میں اب تک سیکڑوں مومنین کو امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگر شہید کر چکے ہیں ۔جبکہ قانون نافذکرنے والے ادارے ان دہشگردوں کو گرفتار کرنے میں نا کا م ہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button