پاکستان

گلگت :دہشتگردبے لگام ، پک اپ پر فائرنگ 3مومنین زخمی

shia zakhmi shiitenewsشیعت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلگت سٹی میں ا مریکی سعو دی نواز تکفیری کالعدم سپاہ صحابہ (قاضی نثار گروپ)کے دہشتگردوں نے فائر نگ کر کے تین مومنین کو زخمی کردیا ۔
مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح چیف کوٹ کونوداس کے مقام پر (قاضی نثار گروپ)کے دہشتگردوں نے پک اپ میں سوار مومنین کواندھا دھند فائرنگ کر کے بربریت کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے میں 3مومنین شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت سٹی میں دفعہ 144کے نفاذ کے اعلان کیساتھ شہر بھر میں موٹر سائیکل کی سواری پر بھی پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے ۔گلگت میں تسلسل کے ساتھ شیعیان حیدرکرار کا قتل عام جاری ہے اور ہمارے نام نہاد سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کے آگے بے بس نظر آتے ہیں ۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کبھی یوم حسین (ع)کے انعقاد پر پابندی لگانے کا اعلان کرتی ہے ، تو کبھی یوم حسین (ع) میں شرکت پر 16طالب علموں کا یونیورسٹی سے داخلہ منسوخ کردیا جاتا ہے ، کبھی موٹر سائیکل کی سواری پر پابندی کے بچکانہ اقدامات کرتی ہے لیکن گلگت میں موجود دہشت گرد عناصر جو شہر کے امن کو تباہ وبرباد کر نے کے در پہ ہیں کہ خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی جا رہی ۔ بلکے پہلے سے سنگین جرائم میں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو جیل سے فرار کروایا جا رہا ہے اور انتظامیہ تماشا دیکھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button