گھوٹکی:متعصب اراکینِ سندھ اسمبلی کی ایماء پر امام بارگاہ مسمارکردیا گیا

17 دسمبر, 2012 12:05

jam saifشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں امام بارگاہ علمدار علیہ السلام کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ کی توہین اور شہادت دو اراکین سندھ اسمبلی کی ایماء پر کی گئی ہے۔امام بارگاہ علمدار علیہ السلام کو بلڈوزر سے مسمار کر نے کا حکم رکنِ سندھ اسمبلی جام سیف اللہ دھاریجواور رکنِ سندھ اسمبلی جام اکرام اللہ دھاریجو نے جاری کیا تھا ۔امام بارگاہ کی شہادت کے واقعے کے علاقے کے مومنین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ مذہبی جماعتوں کی صوبائی اور ضلعی قیادت نے اس اشتعال انگیز اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

9:28 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔