پاکستان

امریکا پاکستان میں خانہ جنگی کا خواہاں ہے، اطہر عمران طاہر

athar imranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر اطہر عمران نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ کے بعد لاہور میں شیعہ شخصیات کے قتل کی سازش امریکن گریٹ گیم کا حصہ ہے جس سے وہ مملکت پاکستان میں خانہ جنگی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی جس میں شیعہ عمائدین، سکالرز، ڈاکٹرز اور وکلا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے وکیل سید عابد مسعود نقوی پر حملہ کرنے والے وہی شر پسند عناصر ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کے وکیل سید شاکر علی رضوی کو شہید کیا تھا۔ مرکزی صدر آئی ایس او برادر اطہر عمران نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ملک کے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں اور حکمران اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مجرموں سے آنکھیں پھیرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ سامراج کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، انہوں نے سید عابد مسعود نقوی پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد بدامنی کو لاہور میں پھیلایا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرئے اور دشمن کے عزائم یک جہتی سے ناکام بنا دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button