پاکستان

تکفیری ناصبی دہشت گرد گروہ مال ودولت کے لئے دست و گریباں،شیعت نیوزکی خصوصی رپورٹ

Ludhyanvi Ishaqتکفیری ناصبی کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درمیان پیسوں (مال ودولت) کے بٹوارے پر تنازع پیدا ہوگیا  ہے جس کے بعد دونوں ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہ ایک دوسرے سے پیسوں کے بٹوارے پر لڑ رہے ہیں۔ شیعت نیوز کو موصول ہونے والی خصوصی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے درمیان جھگڑا اس وقت پیدا ہوا جب کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ ملک اسحاق نے ناصبی دہشت گرد احمد لدھیانوی سے مطالبہ کیا کہ وہ ماہ ستمبر میں کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے رقم کی منتقلی ملک اسحاق کو کریں۔
کالعدم دہشت گرد ناصبی گروہوں کے مدد گار اور سرغنہ ملک اسحاق نے پاکستان میں تکفیری دہشت گردوں کے سربراہ مولوی احمد لدھیانوی کو ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ ملک اسحاق کے ساتھ کئے گئے 18ستمبر 2012کے وعدوں کو پورا کریں جس میں احمد لدھیانوی نے ملک اسحاق کو بھاری رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ناصبی یزیدی دہشت گرد ملک اسحاق نے خط میں یاد دہانی کرواتے ہوئے لکھا ہے کہ ستمبر میں ہونے والے معاہدے میں عبد الحفیظ مکی اور خلیفہ عبد القیوم بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ دونوں ناصبی و تکفیری پاکستان میں تکفیری گروہ کے بڑے معاون ہیں۔
عبد الحفیظ مکی جو کہ کچھ عرصہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں سکونت اختیار کر چکا ہے اس وجہ سے اپنے نام کے ساتھ مکی کا لفظ استعمال کرتا ہے جبکہ پاکستان کی اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے اور ان کی مالی معاونت بھی کرتا ہے۔
ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کے حامیوں نے بھی احمد لدھیانوی پر دباؤ ڈالتے ہوئے جامعہ صدیقیہ بہاولپور میں ہونے والے معاہدے کی طرف نشاندہی کی ہے ۔جس معاہدے کے تحت ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کو اہلسنت والجماعت کا مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ اہلسنت والجما عت کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کا دوسرا نام ہے جو پابندی کے بعد تبدیل کیا گیا تھا۔
ناصبی دہشتگردوں کے درمیان کئے گئے معاہدے میں تکفیری یزیدی ملک اسحاق نے احمد لدھیانوی کو یقین دہانی کروائی تھی کے تنظیم کے اندرونی انتخابات میں ملک خادم حسین ڈھلو حصہ نہیں لے گا اور جن مقامات پر ملک اسحاق کو حصہ لینا ہے وہ وہاں سے بھی احمد لدھیانوی کے حق میں دستبردار ہو جائے گا۔تنظیم کے اندرونی ڈھانچے کو ملک اسحاق کے اعتراضات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا تاہم 10اکتوبر 2012کو دوبارہ انتخابات کئے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button