پاکستان

عزاداری سید الشہداؑء میں ملک بھر کے عوام کا ساتھ لائق تحسین و تشکر ہے، علامہ ساجد نقوی

sajid naqviعلامہ سید ساجد علی نقوی نے روز عاشور کے مرکزی جلوس فوارہ چوک راولپنڈی میں شرکت کی اور کافی دیر تک جلوس عزا میں موجود رہے۔ اس موقع پر علامہ ساجد علی نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید عبدالجلیل نقوی، صوبائی محرم الحرام کمیٹی کے رکن علامہ اشفاق حسین وحیدی، اُن کے پرنسپل سیکرٹری سکندر گیلانی ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔

علامہ ساجد نقوی نے مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عزاداری سید الشہداؑء جس جوش وجذبہ سے منائی گئی اور جس طرح ملک بھر کے عوام نے بھرپور انداز میں ساتھ دیا وہ لائق تحسین و تشکر ہے۔ پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترکارکردگی اور انتظامات قابل قدر تھے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے جس انداز میں فرزند رسول حضرت امام حسینؑ کی لازوال قربانی اور واقعہ کربلا اور مراسم عزاداری کو بھرپور اور مثالی کوریج دی یہ لائق ستائش و قابل قدردانی ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ایک اہم پہلو جس کی طرف توجہ دلانا ضروری ہے وہ یہ کہ عزاداری کو جو شہری آزادیوں کا مسئلہ اور بنیادی حقوق میں شامل ہے سنگنیوں کے سائے، کرفیو کے عالم اورمحاصرے کے اندر محدود کرناکسی صورت درست اور قابل قبول نہیں ہے۔ اس کا سبب وہ ذہنیت اور ماحول ہے جو ملک میں پیدا کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک آگ اور خون میں جل رہاہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماحول کو تبدیل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ قاتلوں اور دہشتگرد درندوں کو کنٹرول کیا جائے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، قانون کی حکمرانی قائم کر کے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایاجائے۔

علامہ ساجد نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہ عزاداران امام مظلوم اور شہریوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور کہا شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button