پاکستان

مجھ: امریکی سعودی نوا ز کالعدم تکفیری دہشتگرودں کی فائرنگ،3 مومنین شہید، 2 زخمی

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں امریکی سعودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3مومنین شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے 5 شیعہ مومنین کو بولان مچھ بازار میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مومنین کی شناخت غلام علی، غلام محمد، محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے مومنین کی شناخت عبد اللہ اور محمد تقی کے نام سے کی گئی ہے، تمام زخمیوں اور شہید ہونے والے افراد کو مچھ سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button