پاکستان

کراچی: مارٹن روڈ کے علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مختارزیدی شہید

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے مارٹن روڈ میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے مختارزیدی شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن سید مختار زیدی ولد حسنین زیدی کو مارٹن روڈ امام بارگاہ شاہ نجف کے سامنے نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 گولیاں شہید مختار زیدی کے سر پر لگی جس کی وجہ سے مختار زیدی موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے مختار زیدی معروف نوحہ خواں اظہر زیدی کے بھائی بتائے جارہے ہے۔ شہید کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ صبح سے اب تک کراچی شہر میں 4 شیعہ مومنین کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل دہشتگردوں نے اورنگی ٹاون میں 3 شیعہ مومنین کو نشانہ بنایا تھا۔ سکیورٹی ادارے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہے ہے۔ ناجانے کب تک حکومتی بے حسی اور سکیورٹی اداروں کی نااہلی شیعہ مسلمانوں کے قتل کا سبب بنتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button