پاکستان

یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

gilgit baltistan گلگت بلتستان بھر میں آج یوم آزادی گلگت بلتستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے تمام اضلاع میں آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے خصوصی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تقاریب ہو رہی ہیں۔ اسکردو میں بھی پرچم کشائی کی تقریب یادگار شہدء پر ہوگی جبکہ رواں سال یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گیاری شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کااہتمام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت کے طور پر اس لئے منایا جاتا ہے کیونکہ آزادی پاکستان کے بعد اسی تحریک سے متاثر ہوکر گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے خلاف تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرایا گیا تھا اور یکم نومبر کو خطہ ڈوگرہ راج سے آزاد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button