پاکستان

شیعہ جوانوں ، وکلاء اورپولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کا لعدم لشکرِ جھنگوی کا گروہ گرفتار

taliban arestشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جمعہ کے روز کراچی ضلع غربی کے علاقے منگوپیر میں C.I.D پولیس کی چھاپہ مار کاروائی میں امریکی سعودی نواز تکفیری وہابی کا لعدم لشکرِ جھنگوی کے7 رکنی دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج منگوپیر میں C.I.D پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت محمد بابر ، فہیم الحسن بہاری، محمد طاہر عرف موٹا ، محمد عارف عنایت اللہ عرف بابا، محمد عابد عرف عباسی اور محمد رفیق عرف انعام کے نام سے ہوئی ہے۔ اس گرفتار شدہ دہشت گرد گروہ کا سر غنہ محمد بابر بتایا جارہا ہے ۔ گرفتار کیئے جانے والے ان دہشت گردوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف شیعہ وکیل مختار عباس بخاری اور کوثر زیدی ایڈوکیٹ کے قتل کے علاوہ بعض شیعہ پولیس افسران جن میں انصار عباس اور امیر علی شامل ہیں کے قتل میں بھی ملوث ہیں مذید تفتیش کے نتیجے میں ان دہشت گردوں نے 2شیعہ جوا نوں نثار علی اور ذوالفقار کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سعودی نوازکا لعدم لشکرِ جھنگوی کا یہ گروہ ماڑی پور میں واقع شیعہ اسکول غلامانِ العباس کی بچوں سے بھر ی وین اور کراچی کے جیل حکام کو بھی نشانہ بنانے کی تیاری کررہے تھے جسے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ان دہشت گردوں کی اس مذموم سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button