پاکستان

کوئٹہ: ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2شیعہ شہید

Shaheed Imageکوئٹہ: ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2شیعہ شہید

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ جوان کو شہید کر دیا ہے۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ میں واقع ڈبل روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ جوان غلام سخی کو شہید کر دیا ہے۔

جبکہ سیٹلائیٹ ٹائون میں واقع فوٹو اسٹیٹ کی دوکان پر فائرگ سے گلاب شاہ کو شہید کردیا۔ شہداء کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کوئٹہ میں واقع سریاب روڈ پر ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائرکٹر سروے محمد محسن شہید ہو گئے تھے۔کوئٹہ میں گذشتہ طویل عرصے سے شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت کی جانب سے کالعدم دہشت گرد گروہوں کو لگا م نہیں دی جا رہی۔
شیعہ رہنماؤں نے غلام سخی اور گلاب شاہ کی شہادت پر حکومت کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button