پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری فوری طور پر گلگت بلتستان کے حالات پر توجہ دیں اور ان حالات کو سدھاریں، علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews allama raja nasir abbasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سکردو کے حالات جان بوجھ کر مقامی حکومت خاص طور پر پولیس فورسز خراب کر رہی ہیں
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فوری طور پر گلگت بلتستان کے حالات پر توجہ دیں اور ان حالات کو سدھاریں کیونکہ مقامی حکومت حالات کو سدھارنے کے بجائے خراب کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک ایسی سازش کا شکار ہورہا ہے جس کا مقابلہ مقامی حکومت کے نہ صرف بس میں نہیں بلکہ وہ خود اس کا حصہ بنتے جارہے ہیں
سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ممتاز عالم دین حجۃ السلام ولمسلمین علامہ سید علی رضوی سمیت سکردو کے تیس افراد کی گرفتاری مظلوموں کی آوازسکردو کے پہاڑوں میں دفن کرنے کے مترادف ہے ، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، سکردو کی نتظامیہ ایئر پورٹ پر پرامن احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار کیے جانے والے تمام افراد کی فوری رہائی یقینی بنائے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری کی جانب سے کرائی جانے والی ٹھوس یقین دہانیوں کے باوجود گلگت بلتستان میں فضائی سروس میں بہتری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ علاقہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹا ہوا ہے، سینکڑوں طلبہ سکردو میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ، اس صورتحال میں انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے سکردو ایئر پور ٹ پر فضائی سروس کی بہتری کے لئے صدائے احتجا ج بلند کی ، چاہیے تو یہ تھا کہ ان کی داد رسی کی جاتی لیکن گلگت انتظامیہ نے ممتاز علام دین علامہ سید علی رضوی سمیت تیس پر امن مظاہرین کو گرفتار کر کے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے طلبہ اور دیگر مسافرین کے لئے سفری سہولیات فراہم کی جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button