پاکستان

پارا چنار میں تحریک حسینی کے زیراہتمام ہزاروں افراد کا اجتماع، شہید قائد کا قتل کیس ری اوپن کرنیکا مطالبہ

arif hussainiشہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 24ویں برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقہ پارا چنار میں تحریک حسینی کے زیراہتمام اجتماع منعقد ہوا، طوری قبرستان میں منعقدہ اس اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے شہید اور محبوب قائد کیساتھ والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا، اجتماع سے تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سمیت مختلف علماء کرام اور دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد امام خمینی رہ کے معنوی فرزند اور ولایت فقیہ کے محافظ تھے۔

اجتماع کے موقع پر چند مطالبات پیش کئے گئے، جن میں حکومت سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کا قتل کیس ری اوپن کرے، اس کے علاوہ کرم ایجنسی کے علاقہ شورکو میں گرفتار ہونے والے اہل تشیع کو رہا کیا جائے، شلوزان تنگی میں ایف سی کی آڑ میں دہشتگردوں کی سرپرستی بند کی جائے، بالاش خیل میں اہل تشیع کی زمینیں ان کو واپس کی جائیں، اور صدہ، خیواص متاثرین کو دوبارہ آباد کیا جائے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ یکطرفہ کارروائیاں کرنے سے باز رہے اور اپنا اور ملک کا دفاع کرنے والی شورکو کی شیعہ آبادی کو ہراساں نہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع نے اس ملک کے استحکام کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، پرامن اور محبت وطن شہریوں کی بجائے دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اجتماع میں موجود افراد نے اس موقع پر بھرپور نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button