علامہ ساجد نقوی کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث پانچ طالبان گرفتار

04 اگست, 2012 11:47

sajid naqviشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ملتان پولیس نے ہفتہ کے روز تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ان کا تعلق نور گل گروپ سے بتایا جاتا ہے روزنامہ ایکسپریس کے مطابق دہشت گرد ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے منصوبہ بندی کرہے تھے ۔انہوں نے وزیر ستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے
دہشت گرد سیکٹروں کلو وزن پر مستمل اسلحہ تیار کر رکھا ہے تھا پولیس نے سارا اسلحہ قبصے میں لے لیا ہے ۔یہ دہشت گرد علامہ ساجد نقوی کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔اس کے علاوہ ممتاز آباد کی کئی اہم شخصیات کے بیٹے کو اغواء تاوان حاصل کرنے کی نیت سے اغواء کرنا چاہتے تھے گرفتار دہشت گتردوں کی شناخت عبداللہ،یونس،عاقب،سلمان عرف قادری،اور محمد طاہر کے نام سے ہوئی ہے

3:09 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top