پاکستان

شہید احسن اور ضیا ء مہدی کے جنازے میں شیعہ جوانوں اور متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنوں میں ہاتھا پائی

Shaheed-Zia--Shaheed-Ahsanشہید احسن نقوی اور شہید ضیاء مہدی جنہیں کل رات کریم آباد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کی گئی جسمیں علمائے کرام، معروف نوحہ خواں حضرات اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

جب شہید احسن عباس نقوی  اور شہید ضیاء مہدی  کے جنازوں کو جلوس کی شکل میں لبیک یا حسین علیہ السلام کی فلک شگاف نعروں کے ساتھ  امام بارگاہ سے با ہر لایا جار ہا تھا تو متحدہ قومی مومنٹ کے کا ر کنوں کی جانب سے متحدہ قومی مومنٹ کے پرچم کو بلند کرنے کی کوشش کی گئی جس سے شرکائے جنازہ میں بے چینی پھیل گئی۔ رکن صوبائی اسمبلی اور متحدہ قومی مومنٹ کے عہدیدار امام الدین شہزاد کی موجودگی میں متحدہ کے کارکنوں نے جب متحدہ کا پرچم بلند کرنا چا ہا تو شیعہ نوجوانوں نے لبیک یا حسین علیہ السلام کے پرچم کی موجودگی میں سیاسی جماعت کے پرچم کو بلند نہیں کرنے دیا۔

  شرکاء جنازہ کا موقف تھا کہ یہ شہداء کے جنازے ہیں ، یہ جانثاران امام حسین علیہ السلام کے جنازے ہیں ہم کسی بھی تنظیم کو ان کے خون کے ساتھ سیاست بازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شرکاء جنازہ  نے کہا کہ ہم لبیک یا حسین علیہ السلام کے بلند نعروں اور شہادت سعادت کے نعروں سے تمام سیاسی جماعتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے ناحق بہائے جانے والے خون پر سیاست کے بجائے ہم سے ہمدردی کا اظہار کرو، ظالم سے نفرت کا اظہار کرو نہ کہ اپنے پرچموں کی اور تنظیموں کی سیاسی دکانیں چمکائیں۔

جبکہ رکن صوبائی اسمبلی امام الدین شہزاد کا موقف تھا کہ شہید ضیاء مہدی متحدہ قومی مومنٹ کا کارکن تھا اسی لئے ہم متحدہ کا پرچم بلند کرنا چاہتے تھے۔

شرکاء جنازہ نے کہا کہ ہماری شیعہ تنظیمیں بھی ہمیشہ اپنے پرچموں کے بجائے علم حضرت عباس علیہ السلام کو بلند کرکے شہید کے خون کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہیں، شرکاء جنازہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اظہار ہمدردی کے بجائے ہمارے حسینی خون پر سیاست کرنے کی کوشش شرمناک حرکت ہے۔

بعد ازاں جلوس جنازہ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں جو لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں کے ساتھ ساتھ ماتم بھی کر رہے تھے شہداء کے جنازے قبرستان کی طرف روانہ ہوگئے۔
جبکہ اس قبل دونوں شہداء کی نماز جنازہ مولانا شبہی الرضا کی اقتدام میں ادا کردی گی ۔ جب کے ہزاروں عزادارو اور نوحہ خواں حضرات نے شرکت کی جن میں سر فہرست ندیم سرور، عرفان حیدر شامل تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button