پاکستان

خیرپور کی متعصب انتظامیہ کو معطل کیا جائے، علامہ عباس کمیلی

abbaskumailiایک بیان میں جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے لیکن دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نظر نہیں آتی۔
 جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مولانا سید محمد عون نقوی اور خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خیرپور میں بدامنی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم نہ کرنے والی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، کراچی سے خیبر تک پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے لیکن دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نظر نہیں آتی، علامہ عباس کمیلی نے گورنر اور وزیراعلٰی سندھ سے کہا کہ وہ خیرپور کی متعصب انتظامیہ کو معطل کیا کریں اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دریں اثناء ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی، تحریک حسینیہ اور عالمی امامیہ کونسل کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مولانا سید محمد عون نقوی کی زیر صدارت رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں خیرپور کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ فوری ایکشن لے کر خیرپور کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جائے اور خیرپور انتظامیہ کو معطل کیا جائے۔ اجلاس سے مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا غلام علی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ندیم حسین رضوی، علامہ مرزا، طاہر علی حبیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملت جعفریہ کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button