پاکستان

بلوچستان سمیت ملک بھر میں شیعوں کا قتل بند ہونا چاہئے، عمران خان

imran khanنجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کے دورے کے دوران ہزارہ قبائل سے ملنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک بھر میں شیعوں کا قتل عام بند ہونا چاہئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے مایوس کیا ہے اور جس مقصد کے تحت عدالتیں آزاد کرائی گئی تھیں وہ پورا نہیں ہو رہا۔

سماء کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر کو سوئس کورٹس کے سامنے پیش ہونا چاہئے، عوام عدلیہ سے مایوس ہو رہے ہیں۔
جلد انتخابات کرانے سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ فوری انتخابات کے حق میں ہیں، صاف، شفاف اور آزاد انتخابات نہ ہوئے تو فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔
بلوچستان سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کے دورے کے دوران ہزارہ قبائل سے ملنے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک بھر میں شیعوں کا قتل عام بند ہونا چاہئے۔ بلوچستان کا حل فوجی نہیں ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ملک بھر میں کہیں پر بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button