پاکستان

کوئٹہ ہزارہ مومنین کے تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اورتنظیمی جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوگیا

ithadکوئٹہ علمدارروڈ پرمنگل 18 اپریل کوہزارہ عیدگاہ کے قریب ہزارہ شیعہ  قوم کے تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اورتنظیمی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے نام سے منعقد ہوا ۔ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جلسے میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی ۔ اس موقع پرابراہیم ہزارہ، طاہرخان ہزارہ ،

علامہ سید ہاشم موسوی، میجر(ر) نادرعلی، رضاوکیل، داؤد آغا، امیرعلی سمیت ہزارہ قوم کے تمام اکابرین نے شرکت کی ۔ جلسہ میں شریک تمام شخصیات نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اورہزارہ شیعہ  قوم کودرپیش دیگرمسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے کا اعلان کیا ۔جلسہ میں سردارسعادت علی ہزارہ، سید اشرف زیدی اورقیوم علی چنگیزی نے بھی شرکت کرنی تھی لیکن حکومتی اہلکاروں سے ملاقات اورشدید بارش کی وجہ سے جلسہ میں نہ آسکے۔

کہتے ہیں کہ ہرکام کا انجام اس کام کے آغاز پر ہوتا ہے۔ آغاز اچھا ہوا تو انجام بھی اچھا ہی ہوگا اور کسی قوم میں صبر، ہمت، محبت اور اتحاد اگر پیدا ہوجائے تو اس قوم کا کوئی کچ نہیں بھگاڈ سکتی۔
آج بالآخر ہمارے قوم کے نمائندوں نے وہ کام کیا جسکا قوم کو شدت سے انتظار تھا۔

مقررین نے مزید کہا کہ جو بھی شیعہ  قوم کے نمائندے کسی بھی مثبت کام کے لئے جو بھی مثبت قدم اٹھائیں گے باقی پارٹیوں اور نمائندے اسکی تائد کرینگے نہ کے مخالفت۔ اس جلسے میں اس بات کا بھی تذکرہ ہوا ہے کے قوم کے نمائندے آج سے ہی اپنی میٹنگز شروع کردینگے۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جلسے میں مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کے شیعہ  قوم کے مورال کو دوبارہ ابھارنے کی کوشش کیجائیگی اور شیعہ  قوم کے افراد بازار، اور کاروباری افراد دوبارہ اپنے اپنے کاموں پر جاکر اس بات کو یقینی بنایں گے کہ ہماری قوم میدان چھوڈ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ جلسہ کے آخرمیں علامہ ولایت حسین جعفری نے قوم کی خوشحالی اوراتحاد واتفاق کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی

متعلقہ مضامین

Back to top button