پاکستان

کوئٹہ: دھشتگردوں کی فائرنگ 6 شیعہ شہید اور زخمی

vanکوئٹہ سپنی روڈ پرپرپشین بس سٹاف کے قریب لشکر یزید کے مسلح دھشتگردوں نے مومین کی ایک سوزوکی وین  پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اب تک  ایک خاتون سمیت6 شہادتوں اور 8 عزاداروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
شھید ہونے والوں میں ایک شیعہ خاتون بھی شامل ہیں۔  مزیدد اطلاعات کہ مطابق آج صبح سپنی درندہ صفت یزیدی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیچے میں ایک خاتون سمیت 6 مومینین شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔ گاڑی ہزارہ ٹاؤن سے کوئٹہ شہر آرہی تھی۔  شھیدوں اور زخمی ہونے والے عزاداروں کو بی-ایم-سی، سی-ای-ایچ اور سول اسپتال مئتقل کیا گیا ہیں۔
واقعے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واقعہ کے اطلاع ملتے ہی شیعہ ہزارہ برادری اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد بی ایم سی ہسپتال پہنچ گئی جنہوں نے نہ صرف احتجاج کرتے ہوئے بروری روڈ کو بند کرکے ٹائرجلائے ۔ 
کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ پر مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے مجلس وحدت مسلمین, شیعہ علماء کونسل اور ہزارہ ڈیموکریٹیک پارٹی نے واقعہ کے خلاف  آج باچاخان چوک پر دھرنا دیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہےجبکہ تمام شیعہ تنظیموں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبعہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button