پاکستان

دہشت گرد احمد لدھیانوی پابندی کے باوجود اسلام آباد داخل، پولیس نے گرفتار کر کے تھانے آئی نائن منتقل کر دیا

shiitenews ahmedludhuyanviاہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ) کے رہنماء دہشت گردمولانا احمد لدھیانوی پابندی کے باوجود اسلام آباد میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف جماعت اسلامی کے جلسے میں شریک ہوئے تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے جلسے سے خطاب کرنے سے نہیں روکا گیا۔ جلسے کے اختتام پر

دہشت گرد مولانا احمد لدھیانوی جوں ہی واپسی کیلئے روانہ ہوا تو وفاقی پولیس کی بھاری نفری نے اُنھیں روکنے کوشش کی لیکن وہ پولیس کے گھیرے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، اسلام آباد پولیس کے تمام تھانوں سمیت اسپیشل کمانڈوز کی بڑی تعداد نےدہشت گرد احمد لدھیانوی کو دوبارہ آئی جی پی روڈ پر گھیرے میں لے لیا لیکن اس دوران کالعدم جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد انھین رہا کروانے پہنچ گئی۔
سابق متعصب وفاقی وزیر اعجاز الحق اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی، جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے فرزند عبداللہ گل بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مذید مذاکرات کیلئے احمد لدھیانوی کو تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا جہاں پولیس اور دفاع پاکستان کونسل سمیت دیگر رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پر کالعدم تنظیم اور ضیا الحق کی باقیات کی جانب سے پریشر بڑھایا جا رہا تھا، آخری اطلاعات کیمطابق دہشت گرد احمد لدھیانوی کو رہ کر دیا گیا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ہمارا قانون کتنا مجبور و بے بس ہے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے آگے، اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اس کے بعد بھی عدلیہ کو آزاد عدلیہ کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button