پاکستان

25مارچ قر آن واہلبیت ع کانفرنس ملت جعفریہ کا عظیم تاریخی اجتماع ہوگا جوملک دشمن طاغوتی قوتوں کی نابودی کا دن ثابت ہوگا ۔علماء کرام

m1
مارچ23 تجدید عہد کا تاریخ ساز دن ہے ،تحریک پاکستان عزم و ہمت اور جہد مسلسل کی ایسی سچی اورطویل داستان ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔ 25مارچ قر آن واہلبیت ؑ کانفرنس ملت جعفریہ کا عظیم تاریخی اجتماع ہوگا جوملک دشمن طاغوتی قوتوں کی نابودی کا دن ثابت ہوگا ۔
مجلس و حدت مسلمین کے سیکر ٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قر آن واہلبیت کانفرنس کے حوالے ،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا شیخ

حسن صلاح الدین ،مولانا غلام عباس وزیری،مولانا باقر زیدی،شیعہ مدارس و دیگر ر ہنماؤں سے ملاقاتیں،

کراچی (پ۔ر) 23مارچ تجدید عہد کا تاریخ سازدن ہے،تحریک پاکستان عزم و ہمت اور جہد مسلسل کی ایسی سچی اورطویل داستان ہے جو صدیوں پر محیط ہے 25مارچ قر آن اہلبیت ؑ کانفرس ملت جعفریہ کا عظیم تاریخی اجتماع ہوگا جو ملک دشمن طاغوتی قوتوں کی نابودی کا دن ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علامہ نا صر عباس جعفری نے شیعہ ایکشن کیمٹی کے رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا شیخ حسن صلاح الدین ،مولانا غلام عباس وزیری،مولانا باقر زیدی،و دیگر ر ہنماؤں سے قر آن و اہلبیت کانفرنس کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران اپنے مشترکہ بیان میں کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان وہ دن ہے جس کا دامن بر صغیر کے مسلمانوں کی عزت و عظمت جیسے پھولوں سے سجا ہے، جن کی ایمان افروز خوشبو ہرسچے پاکستانی کے دل و دماغ کو ایک تازہ ولولہ اور جوش عطا کرتی ہے،یہ دن منا کرہم مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال ؒ اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بھی صحیح سمت میں قوم کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا ، اس کے ساتھ ساتھ بر صغیرکے ان تمام جانثاروں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بانی پاکستان کی قیادت میں متحد و منظم ہو کر انتہائی کٹھن حالات میں آزادی کی خاطر اپنے تن من دھن کی قربانی دے کر فداکاری کی عظیم مثال قائم کی۔علامہ ناصر عباس نے کہا مملکت خداداد پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمان کا خو ن جگر شامل ہے اور آج قیامِ پاکستان کی خاطر آگ اور خون کے دریا عبور کرنے والے ان تمام شہداء ، غازیوں اور عزم کے حامل مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہے۔اس موقع پر شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماء مولانا مرزا یوسف نے کہاکہ اگر ہم حقیقتاً یومِ قرار دادِ پاکستان کی یاد دل کی گہرائیوں سے منانے کے خوگرہیں تو ہمیں اپنے رویے اور کردار کو ایک مثالی مسلمان کی حیثیت سے پیش کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دینی چاہییں،کیونکہ قرار دادِ پاکستان کی یاد منانے کاحقیقی حق یہی ہے۔دریں اثناء علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ مدارس کے علماء کرام سے ملاقات کی اور تمام علماء کرام نے 25مارچ نشتر پارک میں ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button