پاکستان

خان پور:شہادت ہمارا ورثہ ہے،تحفظ عزاداری کے لئے جانوں کا نذرانہ دیں گے

Khanpur-Chelumپنجاب کے شہر خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملے اور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام کا چہلم آج خان پور میں منعقد کیا گیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے درجنوں شہداء کا چہلم آج خان پور میں انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔
شہدائے خان پو ر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے خانوادوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا رہیں گے اور ناصبی وہابی دشمنوں کو اسلام کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،شہداء کے ورثاء نے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے لئے جس قسم کی قربانی کا سامنا کرنا پڑے کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن عزادارئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شہدائے اربعین امام حسین علیہ السلام نے شرکائے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عزاداری کے بقاء اور تحفط کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئیندہ بھی قربانیاں دینے لے لئے تیار ہیں لیکن عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو اسلام سے خیانت سمجھتے ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ شہداء کے بچے اور گھر والے سب تیار ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کریں اور ناصبی وہابی دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے سے روکیں۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزاء میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی اور بم حملے میں درجنوں عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے تھے جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button