پاکستان

پارہ چنار:مین بازار میں دھماکہ اکیس مومنین شہید

shiitenews parachinar blast shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شمالی مغربی صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے کرم ایجنسی کے شہر پارہ چنار کے سب سے بڑے بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق خارجی ٹولہ کالعدم تحریک طالبان نے شہر پارہ چنار کے بازار کرمی بازار کو نشانہ بنایا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک اکیس مومنین شہید ہوچکے

ہے جبکہ شہادتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدیں کا کہناتھا کہ حملہ آور قریبی موجود مسجد فاروقیہ فاروقی کے ہوٹل سے نکل کر آیا تھا جس نے تھوڑی دیر بعد خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔ دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

واضع رہے کہ پاراچنار شہر میں چار سال تک طوری بنگش اہل تشیع رضاکاروں کی سکیورٹی اور چیک پوسٹوں پر تعیناتی میں کوئی خودکش حملہ نہیں ہوا اور اب ایف سی کی تعیناتی کے فوراً بعد خودکش حملے کا ہونا دال میں کچھ کالا ہونے کے مترادف ہے۔ اسلئے جنت نظیر وادی پاراچنار کے باسی اپنے علاقے کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی آڑ میں دوسرا وزیرستان بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پولٹیکل ایجنٹ آفس میں بھیجے جانے والی اپنی ایک رپورٹ و مراسلے میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں پاراچنار شہر یا اس کے مضافات میں اہل تشیع کو نشانہ بنانے کے لئے خودکش حملہ یا بڑی تخریبی کارروائی کا خدشہ ہے۔ اس بات کے بعد اہلیان پاراچنار، طوری بنگش اہل تشیع قبائلی مشران، علمائے کرام عوامی و سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے اس مراسلے و رپورٹ کو پاراچنار کے عوام کے خلاف ایک نئی سازش اور ریاستی دہشت گردی سے تشبیہ دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button