پاکستان

سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے دہشت گردوں کا صفایا کریں جو سیاسی آڑ میں شیعہ بے گناہوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔محمد مہدی

mwm 2شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے،سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے دہشت گردوں کا صفایا کریں جو سیاسی آڑ میں شیعہ بے گناہوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔محمد مہدی ،فاصل عباس ،آفتاب عالم ۔آصف صفوی ۔ اصغر زیدی،میثم عابدی ۔مبشیر زیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤںکا مشترکہ اظہار مذمت

کراچی۔(پ۔ر)شہر بھر میں ہونے والی شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے،سیاسی جماعتیں اپنے اندر سے دہشت گردوں کا صفایا کریں جو سیاسی آڑ میں شیعہ بے گناہوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے سے کی جانے والی شیعہ نوجوانوںکی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کراچی میں شیعہ نوجوانوںکی ٹارگٹ کلنگ حکومت پر سوالیہ نشان ہے؟؟؟رہنماؤں کاکہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے شیعہ نوجوانوں میںکے قتل میں وہی دہشت گرد عناص ملوث ہیں جو ملک و قوم کو تقسیم کرناچاہتے ہیں اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،رہنماؤںنے سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ اپنے اندر موجود ان دہشت گرد عناصر کا قلع قمعہ کریں جو سیاسی آڑ میں شیعہ بے گناہ نوجوانوںکو دن دیہاڑے گولیوںکا نشانہ بنا رہے ہیں ،رہنماؤںنے حکومت کو بھی متنبہ کیا کہ شیعہ نوجوانوںکی ٹارگٹ کلنگ کو رکوایا جائے اور انکے قاتلوںکو گرفتار کیا جائے ،بصورت دیگر ملت جعفریہ اب خاموش نہیں رہے گی اور ملک گیر سراپا احتجاج بن جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button