عمر کوٹ:ناصبی دہشت گردوں کا علم حضرت عباس (ع)پر حملہ

صوبہ سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے وہابی ناصبی دہشت گرد وں نے علم ِ حضرت عباس (ع) پر حملہ کر کے توہین کی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گردوں انور اور موسیٰ نے عمر کوٹ کے علاقے ددرو میں حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی بے حرمتی کی ہے ،جس پر علاقہ مکینوں میں شدید غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ عمر کوٹ میں افسوس ناک سانحہ کے بعد علاقہ مکینوں نے چھ گھنٹے تک زبر دست احتجاج کیا تاہم پولیس کی بے حسی اور ناصبی وہابی دہشت گردوں سے دوستی کی بناء پر دونوں وہابی ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔








