پاکستان

محرم الحرام سے قبل صدر زرداری سمیت اہم شیعہ شخصیات ناصبی دہشت گردوں کے نشانے پر

shiitenews asif ali zardariمحرم الحرام کی آمد سے قبل پاکستان کی اہم شیعہ شخصیات بشمول صدر زرداری کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کوایک دھمکی آمیز خط موصول ہواہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گرد علی شیر حیدری اور بدنامہ زمانہ طالبان دہشت گرد سرغنہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نواب شاہ پولیس نے مقامی مدرسہ عربیہ خالد بن ولید پر چھاپہ مار کر خطبھیجنے والے ناصبی وہابی دہشت گرد وںکو گرفتار کو کرلیاہے،جبکہگرفتار شدگان کا تعلق کالعدم دہشتگردگروہ سپاہ صحابہ سے ہے،خط میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کو لکھا گیا ہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد اسامہ بن لادن اورناصبی وہابی دہشت گرد علی شیر حیدری کی ہلاکت کا بدلہ لینگے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم دہشت گرد گرہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گرد وںکے ناصبی وہابی دہشت گردمختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں شامل شیعہ رہنماؤں بشمول ذوالفقار مرزا،حیدر عباس رضوی،علامہ عباس کمیلی اور دیگر شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نواب شاہ میں وہابی ناصبی دہشت گردوں کے مدرسہ پر پولیس کی چھاپہ مار کاروائی کے نتیجہ میں تین ناصبی وہابی دہشت گرد استاد عبدالقدیر ، ستاد عبد الوہاب گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button